the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
انڈیا کے لیے انوجا پٹیل، جھلاں گوسوامی، شیخا پانڈے، اور پریتی بھوس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایکٹا بھشک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

تھائی لینڈ میں کھیلے گئے ایشیا کپ ویمنز ٹی 20 کے فائنل میں انڈیا نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے دی ہے۔

ٹاس جیت کر انڈیا کی ٹیم نے پاکستان کو 122 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم مقررہ اووروں میں پاکستانی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا سکی۔



میچ کی بہترین کھلاڑی انڈیا کی اوپنر متھالی راج رہیں جنھوں نے 73 رنز بنائے۔ وہ ٹورنامنٹ کی بھی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

انڈیا کی دیگر بلے باز اس میچ میں کوئی



نمایاں کارکردگی نہیں کر سکیں۔ متھالی راج کے علاوہ دس کا ہندسہ عبور کرنے والی واحد انڈیئن بلے باز چھٹے نمبر پر آنے والی جھلاں گوسوامی تھیں جنھوں نے 17 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے انم امین نے دو جبکہ ثنا میر اور سعدیہ یوسف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انڈیا کی ایک وکٹ رن آوٹ کے ذریعے بھی گری تھی۔

جب پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کوئی بھی پاکستانی بلے باز جم کے نہ کھیل سکیں۔ آئشہ ظفر، جویریہ خان، اور بسمہ معروف کو اچھے سٹارٹ ملے تاہم وہ ان کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کر سکیں۔

انڈیا کے لیے انوجا پٹیل، گوسوامی، شیخا پانڈے، اور پریتی بھوس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایکتا بھشک نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
اس ٹورنامنٹ میں نیپال، بنگلہ دیش، اور تھائئ لینڈ کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.